Read Foundation city school Bagh starts computer Lab for Students
باغ سید اجمل گردیزی کی رپورٹ کے مطابق ریڈ فاؤنڈیشن سٹی سکول کی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا گیا۔ریڈ فاؤنڈیشن سٹی سکول باغ میں اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے۔جس نے ہمیشہ اپنے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا اورمیرپور بورڈ میں پہلی پوزیشنز میں اکثر پوزیشنز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ریڈ فاؤنڈیشن سٹی سکول باغ طلباء و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی ذمہ داریوں کو نبھانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔اس ادارے میں سینکڑوں طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ادارے نے طلباء و طالبات کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئیے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا جس سے طلباء وسیع پیمانے پر مستفید ہو سکیں گے ۔ #jammuandkashmir #activists #news #exclusiveinterview ... https://www.youtube.com/watch?v=BsCYOq5Ghqk
موضوع:مسلہ کشمیر پر گلگت بلتستان کا پاکستان کا صوبہ بننے سے کیا اثرات پڑھ سکتے ہین ؟
مہمان:ڈاکٹر توقیر گیلانی چیرمین لبریشن فرنٹ آزادجموں وکشمیر
میزبان:اعجاز شائق سی ای او کے نیوز
...
https://www.youtube.com/watch?v=KUKICcwoZV0
TOPIC:KASHMIR AND PUNJAB-SISTERS OF PAIN
Guests:
1-Gurcharan Singh
Sikh community Leader
Dal Khalsa UK
2-Adv Rehana Ali
Information Secretary
Tehreek-e-Kashmir UK
Host:Raja Ejaz Ahmed Khan CEO KNEWS HD
...
https://www.youtube.com/watch?v=pah8AE2xxWI
مری سانحہ نے ایک جانب تو پوری قوم کے دل دہلا کر رکھ دیئے وہاں سےعجیب و غریب ، دل دہلا دینے والی اور افسوسناک ویڈیوز آ رہی ہے جہاں پر لوگ اپنی گاڑیوں میں تفریح کے لیے گئےاور سیاحت کے لیےجانے والے یہ لوگ اپنی گاڑیوں میں ابدی نیند سو گئے معصوم چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت پورے پورے خاندان اس جہانِ فانی سے کوچ کر چکے ہیں۔ لیکن یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے جتنا نظر آیا ہے کچھ چیزیں ہیں جو آپ کے سامنے رکھنا ضروری ہیں اور کچھ نااہلیاں ہیں جن پر بات کرنا بھی ضروری ہے کچھ بےحسی بھی ہے اور شاید ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ بےحسی اپرلیول پر بھی ہے اور ریاست مدینہ کے دعویداروں کے لیے کڑا امتحان ہے اس سے پہلے جتنے امتحان آئے جتنے سانحات ہوئے ہیں اور جتنی تحقیقات ہوئی ہیں ان میں وہ ناکام ہی رہے ہیں آج تک کسی ایک تحقیقات کے بعد ہونے والے معاملات میں سرخرو نہیں ہو سکے لیکن اس معاملے کے حوالے سے کچھ ایسی تفصیلات آپ کے سامنے رکھنا ضروری ہیں کیونکہ سیاحوں پراس وقت الزامات لگائے جارہے ہیں کہ وہاں پر جانے کی کیا ضرورت تھی وہ کرنے کیا گئے تھے۔
موجودہ حکومت کوسیاحت کا راگ الاپنا چھوڑ دینا چاہیےکیونکہ جب آپ کے پاس ریسکیو کا نظام نہیں ہے تو پھر پوری دنیا کو کیوں سیاحت ��ے لیے دعوت دے رہے ہیں۔ اب کچھ ٹیکنیکل چیزیں آپ کے سامنے رکھوں گا کہ کیا یہ سردی کی وجہ سے اموات ہوئیں،کاربن مونو آکسائیڈ کا کیا عمل دخل ہے اور ان حالات میں گاڑیوں کے سائلنسر کا کیا کردار ہے ۔اس وقت ۲۵ سے زائد افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہےجبکہ مقامی ذرائع کے مطابق مرنے والے افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان آرمی مری اور گلیات میں پہنچ چکی ہے کنٹرول روم بھی قائم ہوچکے ہیں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیوکرنے کی کوششیں ابھی بھی جاری ہیں ۔مری کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں ۔
مری اور ملحقہ علاقوں میں رات سے بجلی کی فراہمی بھی بند ہے گاڑیاں سڑکوں پر ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے اورمشینری سے برف کی کٹائی کا عمل بھی جاری ہے شیخ رشید کے مطابق رات سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں اس وقت ایف سی ، رینجرز اور پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورروڈز کھولنے شروع کر دیئے ہیں اور جو ایمرجنسی سینٹرزکاقیام بھی شروع ہو چکا ہے اورمری کوآفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اب بات اگراموات کی کی جائے تو ایسا لگ رہا ہے کہ یہ کاربن مونو آکسائیڈ کی پوائزننگ کی وجہ سے ہوئی ہیں،سردی بھی اس کا سبب ہوسکتا ہے لیکن زیا دہ تر اموات کاربن مونو��کسائیڈ کی وجہ سے ہے۔ اس گیس کی کوئی بُو نہیں ہوتی اس کا پتہ نہیں چلتا اور انتہائی خطرناک ہوتی ہےاصل میں جب مکھی ،مچھراور زیادہ سردی سے بچنے کے لیے گاڑی کے شیشے بند کردئیے جاتے ہیں اور برف کی وجہ سے گاڑی کا سائلنسربلاک ہو جاتا ہے توگاڑی میں یہ گیس بن جاتی ہے جسے انسان اپنے اندر سانس کے ذریعے لے جاتا ہے اور یہ منٹوں میں انسان کا خاتمہ کرسکتی ہے اور انسان کو اس کا احساس بھی نہیں ہوتا ہے۔
بہت سارے مقامی لوگوں نے بھی ایک دوسرے کی مدد کرنا شروع کردی ہے۔ریاست مدینہ کے دعویداروں کی بھی اب آنکھیں کھل چکی ہیں اور وزیراعظم نے بھِی اس کا نوٹس لیا ہے دیکھیں آنے والے وقت میں کیا حالات سامنے آتےہیں۔
پروگرام : جلتے چنار
موضوع: مری کے افسوناک حادثات کے پیچھے اعلی شحصیات کا ملوث ہونا
مہمان:خورشید الزمان عباسی سنیر صحافی وتجزیہ کار
میزبان:اعجاز شائق سی ای او کے نیوز
...
https://www.youtube.com/watch?v=3vhiBHP8Bpw
مجھ پہ بھی چشمِ کرم اے میرے آقا کرنا
حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضا کرنا
میں کہ ذرہ ہوں مجھے وسعتِ صحرا دےدے
کہ تیرے بس میں ہے قطرے کو بھی دریا کرنا
تُو کسی کو بھی اٹھاتا نہیں اپنے در سے
کہ تری شان کے شایاں نہیں ایسا کرنا
تیرے صدقے، وہ اُسی رنگ میں خود ہی ڈوبا
جس نے، جس رنگ میں چاہا مجھےرُسوا کرنا
کثرتِ شوق سے اوسان مدینے میں ہیں گم
نہیں کُھلتا کہ مجھے چاہیے کیا کیا کرنا
یہ تمنائے محبت ہے کہ اے داورِ حشر
فیصلہ میرا سپردِ شہہِ بطحا کرنا
آل و اصحاب کی سنت ، مرا معیارِ وفا
تری چاہت کے عوض ، جان کا سودا کرنا
شاملِ مقصدِ تخلیق یہ پہلو بھی رہا
بزمِ عالم کو سجا کر ترا چرچا کرنا
تیرے آگے وہ ہر اک منظرِ فطرت کا ادب
چاند سورج کا وہ پہروں تجھے دیکھا کرنا
طبعِ اقدس کے مطابق وہ ہواؤں کا خرام
دھوپ میں دوڑ کے وہ ابر کا سایا کرنا
دشمن آجائے تو اٹھ کر وہ بچھانا چادر
حسنِ اخلاق سے غیروں کو وہ اپنا کرنا
کوئی فاروق سے پوچھے کہ کسے آتا ہے
دل کی دنیا کو نظر سے تہہ وبالا کرنا
اُن صحابہ کی خوش اطوار نگاہوں کو سلام
جن کا مسلک تھا طوافِ رخِ زیبا کرنا
مجھ پہ محشر میں نصیرؔ اُن کی نظر پڑ ہی گئی
کہنے والے اسے کہتے ہیں، خدا
...
https://www.youtube.com/watch?v=NfeOeuF10cM
Public talk show presented by the renowned journalist and anchor Syed Ajmal Ghardazi . The show is a platform for discussing current affairs, politics and other related topics. It features prominent guests from different walks of life and backgrounds, who share their opinions and views on the topics being discussed. The show is known for its open and frank discussions, which are often heated and passionate.our today guest is Mazan shahid director OSIS Agri Pvt Mezan Shadi.
#BlueAiva #AustralianGP #Knewshd
...
https://www.youtube.com/watch?v=rWVJzyjuAv8
The Palestine Solidarity group in Peterborough set up a stall at the Eid celebrations in Central Park. Many people visited the stall and showed their support by purchasing Palestine products and flags. #knews #palestina
...
https://www.youtube.com/watch?v=eW2ng5wBq-0
روگرام:کشمیر کہانی،ستائیس اکتوبر1947کشمیر پے حملہ کیوں اور کیسے ھوا؟
مہمان:سید منظور حسین شاہ چیرمین آرگنائزیشن آف ھیومین راٹیس جموں وکشمیر
میزباں:اعجاز شائق سی ای او کشمیر نیوز
...
https://www.youtube.com/watch?v=OnDsRhJG_7s
MISSION, VISION
VISION
Kashmir News HD shall be the leading news and public information channel in Azad Jammu and Kashmir. The purpose of this channel is to voice the opinion of people to empower them, and to publicize their opinion at national and International level.
MISSION
We shall inform, inspire, and empower our people and nation through relevant, trustworthy, and world-class quality television programs and services.
CORE VALUES
Professionalism, Integrity, Commitment, and Dedication Teamwork, Innovation, and Service, Excellence, and morality, justice, Values for Allah, Country and People.
...
https://www.youtube.com/watch?v=yI9HMpYEAFU