احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف
حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس : 76
مبحثِ سادس:
سیاستِ ملت
باب:15
سیاستِ ملیّہ میں اچھے کاموں کی ترغیب اوربُرے کاموں سےروکنے کے اَسرار و رُموز
( اعمال کے باب میں ترغیب و ترہیب کی احادیث کے پانچ بنیادی قواعدِ کلیّہ)
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 04؍ دسمبر 2019 ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
?
0:00 آغاز درس
0:13 باب کے عنوان کی وضاحت
1:37 اللہ تعالی نے انبیا علیہم السلام پر اعمال کی سزا و جزا کی وحی کی ہے۔
4:47 نبوت کا ہدف اور اس کے متعین اعمال فطرتِ انسانی کے مطابق انجام پاتے ہیں۔
5:14
7:10 ترغیب و ترہیب پر آیتِ قرآنی و حدیث سے استدلال
8:41 شریعت میں ترغیب و ترہیب کا عمل قواعدِ کلیّہ کے تحت ہے۔
13:56 "اپنی بیوی سے تعلق قائم کرنا بھی صدقہ ہے" اس حدیث پر صحابہ کرام کا عقلی سوال اور حضورؐ کا عقلی جواب اور اس کی نظیر
32:26 ترغیب و ترہیب کے پانچ بڑے بڑے ضابطے و طریقے:
33:20 (۱) تہذیبِ نفس سے متعلق اعمال (وظائف) کی ترغیب، بہیمیّت کی شدت کو کم کرنے اور مَلَکیّت کی قوّت کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے ہے۔
39:25 (۲) اعمال (وظائف) کی ترغیب سے مقصدنفسِ انسانی کو شیطانی، طاغوتی اور ظالم طاقوں کے اثر اث سے محفوظ رکھنا اور ملاءِ اعلی سے ربط اور تعلق قائم کرنا
42:24 بنیادی راز
46:08 (۳) بعض اعمال کی ترغیب و ترہیب کا نتیجہ آخرت میں ظاہر ہو گا۔ اور نبی اکرمؐ پر آخرت کے اُمور کے مُنکَشِف ہونے کے بنیادی راز کے دو مقدمے:
47:54 پہلا مقدمہ اعمال اور ان اخلاق کے درمیان مناسبت، ہر اچھا یا بُرا عمل ایک خُلق پیدا کرتا ہے اور اس کا رنگ ملاءِ اعلی میں اچھائی یا برائی کی صورت میں ظاہر ہوتاہے۔
55:28 اخلاقِ اربعہ یا ملاءِ اعلی کے مقرر کردہ قانون کے ساتھ اس عمل کی مناسبت کی عقلی توجیه؛ چھ مثالیں
56:06 ۱۔ عمل کا براہِ راست خلق؛اِخبات، طہارت، سماحت اور عدالت پیدا ہونے سے تعلق ہے ،مثالوں سے وضاحت
1:05:43 ۲۔ مُخلِصِین کے اِخلاص کا اظہار مشقت والے اعمال سے ہوتاہے،جیسے خوب زمزم پینا ،حضرت علیؓ اور انصارسے محبت اور مسلمانوں کے لشکر کی حفاظت کے لیے رات کو جاگنے کا راز
1:13:41 دوسرا مقدمہ: اَخلاقِ اربعہ یا ان کے ضد بد اخلاقیوں کی شکلیں اور ہَیئات کی وجہ سے مرنے کے بعد قبر ، حشر اور جنت و جہنم میں انعامات و عذاب کی مثالی صورتیں ظاہر ہوں گی۔
1:20:01 عالمِ مثالی کی مثالی صورتیں
1:22:49 نبی اکرمؐ کو اعمال کی سزا و جزا کے مناسب اَخلاق و بداَخلاقیوں کا مُشاہدات اور مثالیں:
کِتمانِ علم پر جہنم کی لگام پہنانے، مال کی محبت کے اسیر اور بخل کی حالت میں مبتلا شخص، خود کشی کرنے والا، محتاج کی ضرورت پوری کرنے والا اور مسلمان کو غلامی سے آزادی و نجات دلانے شخص کی آخرت میں حالت کا حضور ؐ نے مشاہدہ کیا۔
1:31:51 (۴) کسی عمل کی اچھائی یا برائی لوگوں کے ذہنوں میں موجود تھی تو تشبیہ یا مشابہت کی وجہ سے حضورؐ نے ترغیب و ترہیب دی،اس ضابطے کے تین اجزاء
1:40:27 (۵) انسان کے عمل کی حالت ؛ اللہ اور حظیرة القدس کی رضا کا سبب بن رہا ہے یا اس کی ناراضگی کا باعث ہے۔
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
...
https://www.youtube.com/watch?v=d5wmAwuUwnQ
*قرآن حکیم کا تمثیلی اُسلوب؛*
*مقاصد، عصری معنویت اور پاکستان کی لاچار ملکی قیادت*
*بتاریخ:* 22؍ ذوالحج 1443ھ / 22؍ جولائی 2022ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی*
فَلَا تَضۡرِبُوۡا لِلّٰهِ الۡاَمۡثَالَؕ اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا عَبۡدًا مَّمۡلُوۡكًا لَّا يَقۡدِرُ عَلٰى شَىۡءٍ وَّمَنۡ رَّزَقۡنٰهُ مِنَّا رِزۡقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنۡفِقُ مِنۡهُ سِرًّا وَّجَهۡرًاؕ (16- النحل : 74-75)
ترجمہ: "سو مت چسپاں کرو اللہ پر مثالیں، بے شک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ اللہ نے بتلائی ایک مثال، ایک بندہ پرایا مال ، نہیں قدرت رکھتا کسی چیز پر، اور ایک جس کو ہم نے روزی دی اپنی طرف سے خاصی روزی، سو وہ خرچ کرتا ہے اس میں سے چھپا کر اور سب کے روبرو"۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* ?
✔️ قرآن حکیم کی گرد و پیش پر غور و فکر کرنے کی دعوت
✔️ قران حکیم اپنی بات عام فہم طریقے سے بیان کرنے کے لیے مثالیں ذکر کرتا ہے
✔️ ’’فلا تضرِبُوا لِلّٰہ الأمثال‘‘ کا معنی و مفہوم اور توضیح
✔️ آزاد اور غلام ذہنیتوں کی مثال
✔️ غلام سے متعلق بیان کردہ مثال میں حکمت و حقائق کے پہلو
✔️ عادل، منصف اور صاحبِ حیثیت افراد کی غریب پروری کا اَجر
✔️ تمدن اور شہریت کے حوالے سے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی جامع تعریف
✔️ افراد کی تشخیص کے ذریعے قرآن حکیم کی اجتماعی رہنمائی
✔️ قرآن حکیم کی آیات، مطالب و مراد میں مفاہیمِ کلیہ اور عمومی ضابطوں کی حامل
✔️ قرآنی اَمثال کی روشنی میں موجودہ معاشرتی حالت کا شعوری تجزیہ
✔️ اَمثال کے مقاصد؛ عبرت، موعِظَت و نصیحت، مفہوم اور تقاضے
✔️ دو سو سالہ عہدِ غلامی کی صورتِ حال، اثرات و نتائج
✔️ برعظیم کے استعماری دور میں علمائے حق کا جرأت مندانہ کردار
✔️ جماعتِ صحابہ - رضی اللہ عنہم - کا طرزِ فکر و عمل اور انقلابی جدوجہد
✔️ 75 سالہ دور کی پاکستانی قیادت، ’’عبداً مملوکا‘‘ (ملکیّتی لا چار غلام) کا افسوس ناک تسلسل
✔️ پاکستان میں زراعت و صنعت کی تباہی اور سامراجی پالیسیوں کا شعوری تجزیہ
✔️ پیٹرول، گیس اور معدنی وسائل سے متعلق قومی مفاد کے فیصلوں میں رُکاوٹ کون ؟
✔️ مقروض ملک کی بیورو کریسی کی شاہ خرچیوں کی بدترین مثالیں
✔️ ریاست اور نظام کے تشخص اور اس کی پالیسیوں کا شعوری تجزیہ
مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے ?
https://youtu.be/jk15MRVb2_w
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
...
https://www.youtube.com/watch?v=jk15MRVb2_w
0:000:00تبلیغِ حق میں رسول اللہ ﷺ کا بے لاگ کردار
اُمت میں آپؐ کے اُسوہ کی اتباع کی روشن روایت اور اس کے عصری اہداف
خطبہ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 24؍ ربیع الاول 1444ھ / 21؍ اکتوبر 2022ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) پشاور کیمپس
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
یٰۤاَیُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ، وَ اِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهٗ، وَ اللّٰهُ یَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ، اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ۔ (5 - المائدہ: 67)
اردو ترجمہ: "اے رسول ﷺ ! پہنچا دے جو تجھ پر اُترا تیرے رب کی طرف سے، اور اگر ایسا نہ کیا تو تُو نے کچھ نہ پہنچایا اس کا پیغام، اور اللّٰہ تجھ کو بچالے گا لوگوں سے، بیشک اللّٰہ راستہ نہیں دکھلاتا قوم کفار کو"۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ ?
0:00 آغاز خطبہ
2:00 حضرت شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کی خدمات کے تسلسل میں ادارہ رحیمیہ پشاور کیمپس کا قیام
6:20 ماہِ ربیع الاوّل اور آں حضرت ﷺ کی بعثت کے مقاصد
8:25 انبیا علیہم السلام کی دعوتِ حقہ کو جھٹلانے کے منفی سیاسی و سماجی نتائج
12:54 حضور اکرم ﷺ سے دین کے مکمل غلبے کے لیے استقامت اور حفاظت کا الٰہی وعدہ
25:16 رسول اللہ ﷺ کی طرف سے منصبِ نبوت کے تقاضوں کی بہ احسن تکمیل
30:45 دینِ حق کے سیاسی، معاشی اور سماجی نظام کے اساسی و بنیادی اُصول و قوانین کا نبویؐ اعلان
40:07 رسول اللہ ﷺ کا تبلیغِ دین پر جماعتِ صحابہؓ سے طلبِ شہادت اور اُن کا اعترافِ حق
41:05 دینِ اسلام کے مشن کی دعوت کے لیے اُمت کی ذمہ داری اور منصبِ دعوت کے تقاضے
45:43 اسلام کے اجتماعی نظام سے منحرف طبقات کے خلاف حضرت ابوبکر صدیقؓ کا عزم اور مؤثر اقدامات
49:05 دین کی تبلیغ کا جامع مفہوم اور اس کے عملی نظام کے نفاذ کی حقیقی حکمتِ عملی
50:41 رسول اللہ ﷺ کے نمائندوں (جماعتِ صحابہؓ) کی بین الاقوامی انقلاب کے لیے جدوجہد اور حکمتِ عملی
54:58 ہر دور میں سچے نظریے کے مخالف طبقات کی یکساں نفسیات
58:51 حضرت ’’شیخ الہند‘‘ کے لقب کا تاریخی پسِ منظر اور وجہ تسمیہ
1:02:01 قومی اصول پر سیاسی جد وجہد کی ناگزیریت اور عصرِ حاضر کے تقاضے
1:03:24 پاکستان میں ولی اللّٰہی فکر و نظریے کے فروغ میں حضرت شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا منفرد رہنما کردار
1:04:19 ولی اللّٰہی فکر کے دائرۂ کار کا جامع خلاصہ
1:09:06 ولی اللّٰہی فکر کے دینی فلسفے میں سیاسیات، معاشیات اور عمرانیات کے فہم و شعور کی اہمیت
1:05:50 سچے فکر و نظریے کے فروغ میں اداروں کی اہمیت اور ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ کے بنیادی اہداف کا تعارف
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
...
https://www.youtube.com/watch?v=Va5rWJZTf0U
یکم رمضان المبارک 1441 ہ
25 April, 2020
موضوع : عِلم تصوف ؛ تعارف و اھمیت
مقرر: مفتی عبد الخالق آزاد رایٗے پوری ، مسند نشین سلسلہٗ عالیہ رحیمیہ رایٗے پور۔
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute
...
https://www.youtube.com/watch?v=JW_AcD7Z0Qk
دُروس
*الفوز الکبیر فی اصول التفسیر*
از امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
*(قرآن فہمی کے بنیادی اصولوں کا تعارف)*
*درس* : 1️⃣
*مُدرِّس:*
حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* ?
✔️ الفوز الکبیر کے مضامین کا تعارف، اہمیت اور شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی امتیازی خصوصیات
✔️ علومُ القرآن کی تعیین کے اہداف اور نزولِ قرآن کے بنیادی مقاصد
✔️ علومِ خمسہ (علم الاحکام، علم المخاصمہ، تذکیرات ثلاثہ) کا مختصر تعارف اور بنیادی اُمور
✔️ علم الاحکام اور اس کا فلسفہ
✔️ پست اور گمراہ فرقوں کے شکوک و شبہات کا علمی جائزہ اور اس کا حل
✔️ علوم القرآن کے بیان کا منفرد اُسلوب اور اس سے متعلق شکوک و شبہات پر تنبیہ
✔️ قرآن کے شانِ نزول میں قصص کے متعلق تنبیہ
✔️ علم الاحکام پر عمل پیرا نہ ہونے والوں کو تذکیرات؛ آلاء اللّٰہ، أیّام اللّٰہ، موت و مابعدہٗ کی ممکنہ شکلوں کی تعیین کا سائنٹفک نظام
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
...
https://www.youtube.com/watch?v=uLPahQV3wjo